مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ اگر صوبائی حکومت چاہتی ہے آپریشن ہونا چاہیے، تو کریں گے، صوبائی حکومت چاہتی ہے کہ فوج آئے تو مرکز کو خط لکھے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران امیر مقام نے کہا ہے کہ ہم سب کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت لوگوں کو دھرنےکے لیے لے کر جاتی ہے اور خود غائب ہو جاتی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی عدالتوں میں اپنی بے گناہی ثابت کریں۔
امیر مقام کا کہنا ہے کہ پروپیگنڈا ہو رہا ہے کہ مرکز سے کچھ نہیں مل رہا، مرکز سے کچھ نہیں مل رہا تو تنخواہیں کہاں سے دے رہے ہیں؟
امیر مقام نے یہ بھی کہا کہ ایک طرف مذاکرات کی بات کی جاتی ہے دوسری طرف دھمکیاں دی جاتی ہیں، ابھی مذاکرات پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ پر ہو رہے ہیں۔