• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف نے کیپٹیو پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی منقطع کرنے کی ہدایت میں نرمی کردی، ذرائع وزارت توانائی


وزارت توانائی کے ذرائع نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) نے کیپٹیو پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی منقطع کرنے کی ہدایت میں نرمی کردی ہے۔

ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے حکومت کی درخواست پر گیس فراہمی بند کرنے کی ہدایت میں نرمی کی، حکومت نے آئی ایم ایف کو جنوری کے آخر تک کیپٹیو پاور پلانٹس کی گیس بند کرنے کی تحریری یقین دہاںی کروائی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے کتنا وقت ملا ہے، وزارت خزانہ تبصرہ کر سکتی ہے، گیس سے بجلی بنانے پر کیپٹیو پاور پلانٹس کو بجلی کا ایک یونٹ 15 روپے سستا پڑتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید