• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل جنگ بند کرے اور انسانی امداد کو غزہ میں داخل ہونے دے، برطانیہ، فرانس اور کینیڈا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

برطانیہ، فرانس اور کینیڈا نے اسرائیل کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فوجی کارروائیاں جاری رہیں تو اسرائیل کو ٹھوس اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 

برطانیہ کے وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر اور دیگر نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل فوری طور پر انسانی امداد کو غزہ میں داخل ہونے دے۔ 

ان رہنماؤں نے مزید مطالبہ کیا کہ اسرائیل فوجی کارروائیاں بند کرے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے موجودہ صورت حال کو فلسطینی آبادی کےلیے تباہ کن نقصان کہا ہے۔

برطانیہ، فرانس اور کینیڈا نے اسرائیل کی طرف سے امداد کی اجازت کو ناکافی قرار دیا اور کہا کہ غزہ میں مصائب کی صورتحال ناقابل برداشت کی سطح تک پہنچ چکی ہے۔ 

تینوں ملکوں نے کہا کہ مستقل جبری نقل مکانی بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ، فرانس اور کینیڈا نے جنگ بندی کے ساتھ دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کیا۔ 

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ برطانیہ، فرانس اور کینیڈا ہم پر حملہ کرنے والوں کو بڑے انعام کی پیشکش کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یورپی قیادت تنازع کے خاتمے کیلئے صدر ٹرمپ کے وژن پر عمل کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید