ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے جعلی کرنسی برآمد کرکے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔کوتوالی پولیس نے دوران گشت مشکوک شخص بلال خان کو روک کر تلاشی لی گئی تو جس کی جیب سے ایک ہزار کے پانچ نوٹ جعلی پائے گئے ۔پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاعات کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔جلیل آباد پولیس کو عرفان نے چوری کی اطلاع دی جس کی تصدیق نہ ہوسکی دریں اثنا مظفرآباد پولیس کو محمد طارق ،بستی ملوک پولیس کو عمر دراز اور راجہ پولیس کو وریام مشتاو نے جھوٹی اطلاعات کرکے ارتکاب جرم کیا پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج ۔قطب پور پولیس کو محمد عمران نے بتایا کہ ملزم حافظ دانش نے سامان مالیت3لاکھ55ہزار خرید کرکے پیسوں کی بابت چیک دیا جو مقرر وقت پر ڈس آنر ہوگیا۔قادرپورراں پولیس نے زیر حراست ملزم اکبر سے دوران تفتیش چوری کے مقدمہ کی موٹرسائیکل برآمد کرلی۔پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں چھے نامزد اور تین نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔راجہ رام پولیس نے ملزم جمیل سے پسٹل تین گولیاں ،سیتل ماڑی پولیس نے ملزم کامران حیدر سے پسٹل تین گولیاں ،ملزم شہباز سے پسٹل دوگولیاں اوردہلی گیٹ پولیس نے ملزم حسین رضا سے پسٹل دوگولیاں برآمد کرلی ۔