ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے طلباکی ویری فکیشن کیلئے کمپلینٹ سیل قائم کردیا،پیف نےآن لائن سٹوڈنٹ ویری فکیشن سسٹم پر بچوں کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے رکھا ہے،بچوں کی آن لائن حاضری نہ لگانے والے سکول مالکان کو فروری سے ادائیگیاں روک دی جائیں گی پیف حکام نے تمام پیف سکولوں کی رہنمائی کیلئے کمپلینٹ سیل قائم کیا،پیف سکول مالکان متعلقہ رابطہ نمبرز پر شکایت یا رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔