• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلڈرن ہسپتال ملتان میں شجرکاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) چلڈرن ہسپتال ملتان میں ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی اور ایم ایس ڈاکٹر کامران آصف نے دیگر انتظامیہ کے ساتھ ہسپتال کے احاطے میں شجرکاری کے سلسلہ میں پودا لگایا ، اس موقع پر ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی نے کہا کہ درخت ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، پاکستان کو سرسبز و شاداب اور صاف بنانے کے لیے شجرکاری مہم کو فروغ دینا از حد ضروری ہے۔
ملتان سے مزید