• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا تعلیمی و امتحانی نظام عالمی معیار کے عین مطابق ہے،پرنسپل سپیریئر کالج

ملتان(سٹاف رپورٹر )سپیریئر کالج کے پرنسپل وسیم قمر عدیل نے کہا ہے سپیریئر گروپ آف کالجز طلباء و طالبات کی تربیت کا ضامن ایک ایسا ادارہ ہے جس میں شاندار تعلیم کے ساتھ ساتھ آپ کی شخصیت کی تعمیر اور کریئر کونسلنگ بھی کی جاتی ہے اس ادارے نے اپنے 23 سالہ تعلیمی سفر میں سینکڑوں ڈاکٹرز، انجینئرز، آئی ٹی پروفیشنل، پائلٹ، بینکرز، ججز، وکیل، صحافی اور سول سرونٹس پیدا کیے ہیں اسی لیے آج سپیریئر بننا سب کا خواب ہے ہمارا تعلیمی و امتحانی نظام عالمی معیار کے عین مطابق ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز والدین اور ٹیچرز میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر وائس پرنسپل رضوان احمد نے کہا کہ کامیابی کے لیے اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ اور اچھے ماحول کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ ہمارے ادارے میں موجود ہے۔
ملتان سے مزید