• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں اسلحہ لائسنس کے معاملات آن لائن کر دیے گئے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پنجاب میں شہریوں کی سہولت کے لیے انفرادی اسلحہ لائسنس میں ترمیم و تبدیلی کا عمل آن لائن کر دیا گیا۔

ترجمان محکمۂ داخلہ پنجاب کے مطابق شہری اسلحہ بور کی تبدیلی، کیٹیگری میں تبدیلی اور گولیوں میں اضافے کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

اسلحہ لائسنس کی وراثتی منتقلی اور ڈپلیکیٹ لائسنس کی درخواست بھی آن لائن جمع کروائی جا سکے گی۔

ترجمان محکمۂ داخلہ پنجاب کے مطابق اسلحے کی فروخت اور پاکستان بھر میں لائسنس کی میعاد میں اضافے کی درخواست بھی آن لائن جمع کروائی جا سکتی ہے۔

علاوہ ازیں متعلقہ کاغذات سے لے کر قانونی فیس تک معاملات آن لائن جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید