• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابھیشک نے اپنے والد امیتابھ کیساتھ موازنہ کیے جانے پر کیا کہا؟

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کے اداکار ابھیشک بچن نے اپنے والد امیتابھ بچن اور اہلیہ ایشوریا رائے سے موازنہ کرنے کے حوالے سے کہا کہ میری بیوی، میری بیوی ہے۔ 

ابھیشک نے اپنے خاندان کے موازنہ کرنے کے معاملہ پر اپنے والد کی تعریف کی اور کہا انکا اپنے کام کے ساتھ کمٹنٹ اور لگاؤ ہے۔ 

واضح رہے کہ ابھیشک کو فلم انڈسٹری میں 25 برس ہوگئے ہیں۔ تاہم انھیں اکثر اپنے سپر اسٹار والد اور کبھی کبھی اپنی اہلیہ سے موازنے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 

ایک بھارتی ادارے سے حالیہ انٹرویو میں 48 سالہ اداکار سے پوچھا گیا کیا اپنے خاندان کی کامیابیوں سے وابستہ رہنا ان پر اثر انداز ہوتا ہے، جس پر انھوں نے کہا یہ کبھی بھی آسان نہیں ہوتا ہے۔

لیکن 25 سال بعد بھی یہی سوال پوچھا جائے تو میں اس کا عادی ہو گیا ہوں اور اگر آپ میرا موازنہ میرے والد سے کر رہے ہیں تو آپ میرا موازنہ بہترین سے کر رہے ہیں۔

اگر میرا موازنہ بہترین سے کر رہے ہیں تو کہیں نہ کہیں مجھے یقین ہے کہ شاید میں ان قابل قدر ناموں میں شامل ہونے کے لائق ہوں تو میں اسے اس طرح دیکھتا ہوں۔ 

انکا کہنا تھا کہ میرے والدین میرے والدین ہیں، میرا خاندان میرا خاندان ہے، میری بیوی میری بیوی ہے اور مجھے ان پر اور ان کی کامیابیوں پر بہت فخر ہے۔ 

اپنے والد کی تعریف کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہم اس شاندار ماحول میں بیٹھے بات چیت کر رہے ہیں، لیکن میرے 82 سالہ والد کون بنے گا کروڑ پتی کی شوٹنگ کےلیے صبح سات بجے جاتے ہیں تو انھوں نے اپنے کام اور کامیابی کو مثالی بنایا ہے اور میں ویسا ہی بننا چاہتا ہوں۔ 

ابھیشک کا کہنا تھا کہ میں جب رات کو اپنے بستر پر جاتا ہوں تو سوچتا ہوں جب میں 82 برس کا ہوں گا تو میری خواہش ہوگی کہ میری بیٹی میرے بارے میں کہے دیکھو میرے والد 82 برس کی عمر میں بھی کام کرتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید