کراچی( اسٹاف رپورٹر )نارتھ کراچی میں مبینہ طور پر گٹر میں گیس بھرجانے کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلال کالونی تھانے کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر 5J ڈی کا موڑ پر فٹ پاتھ کے ساتھ دھماکہ ہوا ،جس کے نتیجے میں5افراد زخمی ہو گئے،زخمی افراد میں دو رکشہ ڈرائیور اور دکاندار بھی شامل ہیں۔زخمی افراد کی شناخت نبیل علی ، صمد،محمد رضوان،عاطر اور محمد وقاص کے ناموں سے کی گئی۔۔پولیس کے مطابق، ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ سڑک کے کنارے چلنے والی گٹر لائن میں گیس بھرجانے کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔دھماکے کی وجہ سے گٹر کے اوپر کی سلیب ٹوٹ گئی، جس سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔