• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: جہاز کو دھکا لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل


روز مرہ زندگی میں لوگوں کو سڑک پر گاڑیوں کو دھکا لگاتے تو سب نے ہی دیکھا ہے لیکن اب ایئر پورٹ پر ایک جہاز کو دھکا لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں بھارت کی مغربی ریاست گجرات کے ایئر پورٹ پر عملہ ایک جہاز کو پیچھے کی طرف دھکیلتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔

جب ایئر پورٹ کے عملے کو جہاز میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے اسے ہاتھوں سے دھکا دینا پڑا تو اس منفرد منظر کو ایئر پورٹ کے لاؤنج میں موجود مسافروں نے ہنستے ہوئے ریکارڈ کر لیا۔

یہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر صنعت کار ہرشا گوئنکا نے شیئر کی ہے، انہوں نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر طیارہ اسٹارٹ نہیں ہوتا، تو بھارت میں اسے اس طرح بھی چلا سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔