• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: شادی سے 1 دن پہلے 2 سگی بہنوں کی خودکشی یا وجہ کچھ اور؟

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور کے نواحی گاؤں میں شادی کے گھر کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں، 2 سگی بہنیں مبینہ طور پر زہر کھانے سے جان سے چلی گئیں۔

پولیس حکام کے مطابق 25 سالہ شوبھا اور 23 سالہ وِملا کی شادی ہفتے کے روز ہونا تھی اور جمعے کی رات تک گھر میں تقریبات کی تیاریاں عروج پر تھیں، تاہم رات گئے افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

اہلِ خانہ کے مطابق دونوں دلہنیں آدھی رات کے قریب سونے کے لیے اپنے کمروں میں چلی گئی تھیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس (ویسٹ) روشن مینا نے بتایا کہ صبح تقریباً 4 بجے دونوں کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، جس پر اہلِ خانہ انہیں فوری طور پر جودھپور کے ایک نجی اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور آخری رسومات روک کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا، بعد ازاں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق شبہ ہے کہ دونوں بہنوں نے کوئی زہریلا مادہ استعمال کیا، تاہم موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئے گی، واقعے کے مقام سے اب تک کوئی خودکشی کا نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید