قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ پاک افغان حکومتوں کا براہ راست رابطہ ضروری ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر حیات خان شیرپاؤ نے کہا کہ دونوں ممالک میں تجارت اور دہشتگردی جیسے مسائل پر تعاون ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر اور وزیراعلیٰ کے پی کو علاقائی سیاست سے باہر آنا چاہیے، صوبے کے امن و امان کے مسائل سے متعلق تمام سیاسی قیادت متفق ہے۔
سکندر شیرپاؤ نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں سیاسی قائدین نے امن و امان پر خدشات کا اظہار کیا، آرمی چیف نے سیاسی قائدین سے مسائل کے حل کے لیے تجاویز طلب کیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آَئی بیرسٹر گوہر نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔