• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ بی بی کا ترجمان کون ؟ پی ٹی آئی میں تنازع کھڑا ہوگیا

بشریٰ بی بی : فوٹو فائل
بشریٰ بی بی : فوٹو فائل

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا ترجمان کون ہے؟ پارٹی میں تنازع کھڑا ہوگیا۔

مشال یوسفزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے بشریٰ بی بی کا ترجمان نامزد کیا ہے، پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے بھی ایسا ہی دعویٰ کردیا کہ بانی  نے انہیں بشریٰ بی بی کا ترجمان نامزد کیا ہے۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مشال یوسفزئی کو صرف لیگل معاملات سونپے گئے ہیں۔

اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی ترجمانی کےلیے پارٹی کسی کو بھی نوٹیفائی کرسکتی ہے، پارٹی کا نوٹیفکیشن سامنے آیا تو اس پر بات کروں گا۔

خیال رہے آج جی ایچ کیو حملہ کیس میں مشال یوسف زئی کا وکالت نامہ بھی چیلینج ہوا تھا، عدالت نے وکالت نامے کے معاملے پر مشال یوسف زئی کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید