• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس، پراسیکیوشن کے مزید 4 گواہان کے بیان قلمبند

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔

اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت مقدمے میں پراسیکیوشن کے مزید 4 گواہان نے اپنے بیانات قلم بند کرالیے، جن میں اے ایس آئی شہزاد، ہیڈ کانسٹیبل عمران اختر، کانسٹیبل زبیر صدیقی اور انوار شامل ہیں۔

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں مجموعی طور پر 9 گواہان نے بیانات قلمبند کرائے ہیں۔

اے ٹی سی راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی اور شیریں مزاری سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر 25 جنوری کو دلائل طلب کرلیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید