• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھوٹا جانور دیکھنے کی اطلاع دی گئی، مکمل تسلی کی گئی کہ کوئی جانور نہیں، پھر پرواز لینڈ ہوئی، ائیرپورٹس اتھارٹی

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کچھ میڈیا حلقوں کی جانب سے حالیہ رپورٹنگ کی وضاحت کرنا چاہتی ہے جس میں آسلام آباد ایئرپورٹ پر رن وے کے قریب ایک کتے کی موجودگی کو امارات کی پرواز سے جوڑ کر پیش کیا گیا ہے- ترجمان کے مطابق 20 جنوری پیر کے روز رن وے پر کتا دیکھا گیا- جنگ گروپ کے نمائندے کے مطابق ہفتہ کی شام یہ ٹکرز دکھانا شروع کئے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر آئیر ٹریفک کنٹرولر نے ایک کتا دیکھتے ہی غیر ملکی پرواز جس میں اڑھائی سو مسافر تھے کے پائلٹ کو بتایا لینڈنگ کرنے سے قبل اس طیارے کو کئی چکر لگانے پڑے ٹکرز سات بجے کر پانچ منٹ تک آن آئیر رھےپاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان نے کراچی سے جو بیان جاری کیا اس میں یہ کہا گیا ہے کہ۔ اصل واقعہ درج ذیل ہے:20 جنوری بروز ہفتہ کو برٹش ایئرویز کی ایک کمرشل پرواز کے پائلٹ نے ٹیکسی کے دوران ایئر ٹریفک کنٹرولر (اے ٹی سی) کو اطلاع دی کہ انہوں نے فاصلے پر ایک چھوٹا جانور دیکھا ہے۔ پائلٹ اس بات پر غیر یقینی تھا کہ یہ گیدڑ تھا یا کتا۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر، ATC نے ایک آنے والی امارات کی پرواز کو گو اراؤنڈ کرنے کی ہدایت دی۔
ملک بھر سے سے مزید