پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے رہنما چوہدری یاسر مردان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کی حکومت نے وطن عزیز کو ترقی و خوشحالی کی طرف موڑ دیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے رہنما چوہدری یاسر مردان اور چوہدری عبدالقدر نے اجلاس سے خطاب کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت دن بدن بہتری کی طرف جاتی رہی ہے، پاکستان کو بعض اناڑی سیاست دانوں کی وجہ سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا کیونکہ روایتی طور پر اس کے پاس کم بفرز تھے اور معیشت دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ متاثر ہوئی۔
انہوں کہا کہ تھانہ کچہری کی سیاست (ن) لگ کے دور میں نہیں چلتی کہ ٹرمپ ایک ٹیلیفون کریں اور جیلوں سے لیڈر، 9 مئی اور 26نومبر کے مجرم باہر آ جائیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارے قائد میاں نواز شریف کئی انٹرنیشنل فون کالز کے باوجود 28 مئی کو ایٹمی دھماکے کرکے ملکی دفاع کو مبضوط اور ایٹمی قوت بنایا۔
انہوں نے یوتھ ٹیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنی مہم جاری رکھیں، ملک دشمن پروپیگنڈا کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔