• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس: افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

— جنگ فوٹو
— جنگ فوٹو

ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ اور پاکستانی کمیونٹی نے پیرس میں پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا۔

چیئرمین ای یو پاک فرنیڈشپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال لوہئسر کی قیادت میں قبل ازیں اسپین، اٹلی، جرمنی اور بیلجیئم میں بھی ریلی منعقد کی گئی تھی۔

چوہدری پرویز، اقبال لوہئسر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اب تک منعقد ہونے والی ریلیوں میں ایک بے مثال ریلی ہے جس میں شدید سردی کے باوجود قومی پرچم ہاتھوں میں اٹھائے ہزاروں اوور سیز پاکستانیوں، مقامی کمیونٹی، نوجوانوں اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے پاک فوج کے سپہ سالاروں کی درجنوں قد آور تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور فلک شگاف نعرے بلند کیے جس سے پیرس کی فضا گونج اٹھی۔

ریلی کے شرکاء نے ملک دشمنوں کو للکار کر پیغام دیا کہ پاک فوج اُن کی ’ریڈ لائن‘ ہے جس کو وہ کسی صورت کراس نہیں کرنے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پاک فوج کے دشمن ہمیشہ اپنے منفی پروپیگنڈا میں ناکام رہیں گے کیونکہ پاکستان کے باشعور عوام اُن کے مکروہ چہرے کو اچھی طرح پہچان گئے ہیں۔


خاص رپورٹ سے مزید