• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر حفاظتی اقدامات اژدہا کو نہر سے نکالنے کی ویڈیو وائرل


بھارت میں ایک شخص نے بغیر حفاظتی اقدامات ایسا کام کردیا جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ 

اس شخص نے نہر سے دیوہیکل اژدہا کو اپنے ہاتھوں سے پکڑ کر باہر نکال لیا۔ 

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد جس نے بھی اسے دیکھا وہ دنگ رہ گیا۔ کسی نے اس کام کو بہادری تو کسی نے بے وقوفی قرار دیا۔ 

جہاں زیادہ تر لوگ بڑے سانپ کو دیکھتے ہی بھاگ نکلتے ہیں، وہاں اس شخص نے انتہائی جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود اسے پکڑنے کا خطرناک کام انجام دیا۔

انسٹاگرام پر "وائرل اسنیک سیور" نامی صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ یہ شخص سکون سے پانی میں موجود اژدہا کے قریب پہنچتا ہے۔

اژدہا کے اچانک حملے کے باوجود وہ اپنے حواس پر قابو رکھتا ہے اور بڑی مہارت سے سانپ کو قابو میں لیتا ہے۔