• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں تمام مردوں کو ایک جیسا نہیں سمجھنا چاہیے: عتیقہ اوڈھو

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

پاکستانی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا کہنا ہے کہ خواتین پر ظلم دنیا بھر میں ہوتا ہے، ناانصافیاں دنیا بھر میں ہر جگہ ہیں لیکن ہمیں تمام مردوں کو ایک جیسا نہیں سمجھنا چاہیے۔

حال ہی میں عتیقہ اوڈھو نے جیو نیوز کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے عورت مارچ سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

گفتگو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ خواتین کو دنیا بھر میں مسائل کا سامنا ہے۔ ہم اکثر اس حوالے سے صرف پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ انسانی اقدار کے لحاظ سے پوری دنیا تنزلی کا شکار ہے اور ناانصافیاں ہر جگہ موجود ہیں تاہم ہمیں تمام مردوں کو ایک جیسا نہیں سمجھنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب لوگ کہتے ہیں کہ تمام مرد برے ہوتے ہیں تو مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ میرے بھائی یا والد کی توہین کر رہے ہوں، جو نہایت اچھے انسان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر شخص ایک جیسا نہیں ہوتا، خواتین بھی منفی رویوں کی حامل ہو سکتی ہیں۔ ہر کسی کو ان کے ذاتی کردار اور رویے کی بنیاد پر پرکھنا چاہیے۔

عتیقہ اوڈھو کے مطابق وہ ایسے کئی مردوں کو جانتی ہیں جن کی شادیاں ناکام ہوئیں، جہاں ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا لیکن وہ اپنا دکھ درد کسی کے ساتھ شیئر نہیں کر سکتے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید