میرپورخاص کی ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی میں کونسلرز اور چیئرمین میں اختلافات سامنے آگئے۔
ٹاؤن افسر کے مطابق ٹاؤن چیئرمین کے نامناسب رویے پر 5 کونسلرز نے استعفیٰ دے دیا۔
مستعفی کونسلرز کا کہنا ہے کہ ٹاؤن چیئرمین کونسل اراکین کو اعتماد میں نہیں لے رہے، بجٹ اجلاس کے منٹس کی کاپیاں بھی نہیں دی جاتیں۔
دوسری جانب ٹاؤن چیئرمین احسان الحق نے کہا کہ کرپشن روکنے پر کونسلروں سے اختلاف ہوا۔