• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں انتقال کرجانے والے آریان شاہ کی میت کراچی نہ پہنچائی جاسکی


بھارت میں دوران علاج انتقال کرجانے والے آریان شاہ کی میت غیر ملکی ایئرلائن کے عملے کی غفلت کے باعث کراچی پہنچائی نہ جاسکی۔

آریان کے اہلخانہ نے بتایا کہ آریان کا غیر ملکی ایئرلائن سے پاکستان پہنچایا گیا تابوت خالی نکلا۔

غیر ملکی عملے کی غفلت کے باعث آریان کی میت ابھی کولمبو ہی میں ہے، اب میت کو کل کراچی لایا جائے گا۔

آریان شاہ گذشتہ جمعہ کو بھارت کے شہر چنئی کے ایک اسپتال میں دوران علاج انتقال کرگیا تھا، ان کی میت اسپتال انتظامیہ نے علاج کے بقایاجات کی عدم ادائیگی کی بناء پرروک لی تھی۔

حکومت بلوچستان نے پاکستانی سفارتخانہ کے ذریعے اسپتال اور سفری اخراجات کی ادائیگی ممکن بنائی۔

قومی خبریں سے مزید