سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پرنس کریم آغا خان نے دنیا بھر میں فلاح و بہبود کے لیے بے شمار خدمات انجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی انسانیت سے محبت، تعلیم و فلاح و بہبود کی کاوشیں ناقابل فراموش ہیں۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت سندھ اسماعیلی برادری اور ان کے چاہنے والوں کے ساتھ ہے۔