• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 2 مسافروں کو حراست میں لے لیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دو مسافروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق حراست میں لیے گئے مسافر سعودی عرب اور سینیگال سے واپس پاکستان پہنچے تھے۔

 ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار مسافروں نے یورپ جانے کے لیے انسانی اسمگلرز کو پیسے دیے تھے۔

 دوسرے مرحلے میں دونوں افراد کو موریطانیہ سے اسپین بھجوایا جانا تھا جبکہ کشتی حادثے کے بعد دونوں افراد آگے جانے کے بجائے واپس پاکستان آگئے۔

ایف آئی اے نے دونوں افراد کو اسمگلرز سے متعلق معلومات لینے کے لیے حراست میں لیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید