• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ہی نعرہ اور ایک ہی ایجنڈا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان: گورنر کے پی

 
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی — فائل فوٹو
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی — فائل فوٹو

 گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم کشیمری عوام سے اظہارِ  یکجتی کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اندھیرے کے بعد اجالا آئے گا اور کشمیر میں بہت جلد اجالا آنے والا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ایک ہی نعرہ اور ایک ہی ایجنڈا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان،   دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیری اکیلے نہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ جب بھی کشمیر کی بات آتی ہے بین الاقوامی ادارے خاموش ہو جاتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید