وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صوبے میں میٹرک کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیے گئے۔
اس حوالے سے تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ مارچ میں ہونے والے امتحانات اب رمضان کے بعد ہوں گے۔
تعلیمی بورڈ نے کہا کہ طلباء کی سہولت کے لیے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔