• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا سنہری دور شروع ہوگیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

، ڈونلڈ ٹرمپ - فوٹو:اسکرین گریب
، ڈونلڈ ٹرمپ - فوٹو:اسکرین گریب 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا ہمیشہ ایک قوم بن کر رہے گا، امریکا کا سنہری دور شروع ہوگیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سالانہ ناشتے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو پہلے سے زیادہ طاقت ور بنائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم اپنے ہیروز کوعزت دینے جارہے ہیں، اگلے سال امریکا کے قیام کے 250 سال پورے ہونے پر نیشنل گارڈن آف امریکن ہیروز بنانے کا ایگزیکٹو آرڈر دے دیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ آزادی اظہارِ رائے کا ہر قیمت پر تحفظ کرنا ہوگا۔ 

امریکی صدر نے کہا کہ پہلی ترجیح امریکا ہے، اپنے ملک کو مضبوط اور طاقتور بنانا ہے۔ ہمیں دنیا کے سامنے مزید مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ایئرٹریفک کنٹرول کےلیے نیا کمپیوٹرائزڈ نظام لائیں گے۔ امریکا میں نئے پارک بنائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید