بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ کوئی یہ سمجھتا ہے کہ معافی مانگوں تو معافی نہیں مانگوں گا۔
اڈیالہ جیل کے باہر رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ آج عدالت کے حکم پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے تھے، ہم چار وکلاء تھے، ہماری ملاقات نہیں کروائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ واپسی پر اڈیالہ جیل کے دروازے پر پولیس اہلکاروں نے چوکی بلایا، انہوں نے چاروں وکلاء کو ڈھائی گھنٹے تک تحویل میں رکھا۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ جیل کا عملہ ہمارے ساتھ تعاون کرتا ہے، 8 فروری سے پہلے پکڑ دھکڑ شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل کے بجائے اوپن ٹرائل ہو، آج عدالتی حکم پر بھی ملاقات نہیں ہوئی، عدالت کا حکم بھی نہیں مانا جاتا۔