پی ٹی آئی رہنما سینیٹر علی ظفر نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی سینیارٹی کا معاملہ حل ہونے تک جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کو مؤخر کیا جائے، جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی سینیارٹی کا فیصلہ نہ ہو آپ ان کے بارے میں فیصلہ نہیں کر سکتے۔
سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ ہمیں ٹرانسفر پر ایشو نہیں، ایشو سینیارٹی کا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کبھی کسی شخصیت کی بات نہیں کی، نہ کروں گا، ہم نے اپنا مؤقف دے دیا ہے، فیصلہ عدالت کرے گی۔
بیرسٹر علی ظفر نے یہ بھی کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا حق چھین لیا گیا، مجھے بطور وکیل ٹرائل میں جانے نہیں دیا گیا، توشہ خانہ کیس میں وکیل ہوں لیکن مجھے پیش نہیں ہونے دیا گیا۔