جنوبی افریقا کے ٹیسٹ کرکٹر تبریز شمسی نے ویان ملڈر کے ریکارڈ کے قریب پہنچ کر اسے حاصل نہ کرنے پر ردعمل دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں تبریز شمسی نے ویان ملڈر کو مخاطب کرکے کہا کہ ’نہیں مین، نہیں، نہیں نہیں، ڈیکلیریشن کیوں؟
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیسٹ میں بہت وقت باقی تھا، مولڈر کو کہا جاسکتا ہے کہ 5 اوورز ہیں جاؤ، مارو، 400 رنز کے سنگ میل کی کوشش کرلو۔
جنوبی افریقی کپتان ویان ملڈر نے انفرادی طور پر 369 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور برائن لارا کا عالمی ریکارڈ توڑنے سے 34 رنز پہلے اننگز ڈیکلیر کردی تھی۔