پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کےلیے ڈوزیئر تیار کرلیا۔
یہ بات بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے راولپنڈی کے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران بتائی۔
فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کے دورے پر ہے، پی ٹی آئی نے ڈوزیئر تیار کیا ہے جو آئی ایم ایف کے وفد کو پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ڈوزیئر آئی ایم وفد کو دیں گے۔
فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈوزیئر میں ڈھائی سال کی تمام چیزیں شامل ہیں۔ ہمارے کارکنان کی بُلٹ انجریز، شہدا اور ٹارچر کی تمام کہانی ڈوزیئر میں شامل ہے۔