• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائٹ سائزنگ، وزارتوں/ اداروں کی ختم اسامیوں کی تفصیلات اسمبلی میں پیش

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) رائٹ سائزنگ تحت وفاقی وزارتوں اور ماتحت اداروں سےختم کی گئی آسامیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں گریڈ رائٹ سائزنگ تحت گریڈ 1 سے 22کی 11ہزار 877آسامیاں ختم کی گئیں گریڈ 17سے 22تک افسران کی 693 ،ماتحت عملہ کی 11184پوسٹیں ختم کی گئیں ۔ وفاقی وزیر برائے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد خان چیمہ نے ثمینہ خالد گھرکی کے سوال پر تحر یری جواب میں بتایا کہ وفاقی کا بینہ کے27اگست2024کے فیصلہ کے مطابق 60فیصد خالی ریگولر آ سامیوں کو ختم کیاگیا ۔دستاویز کے مطابق گریڈ رائٹ سائزنگ کے تحت گریڈ 1 سے گریڈ 22کی 11ہزار 877 آسامیاں ختم کی گئیں۔ گریڈ 17سے بائیس تک کی افسران کی کل 693آ سامیاں ختم کی گئی ہیں جبکہ گریڈ ایک سے سولہ تک کی کل 11184پوسٹیں ختم کی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید