ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے والے پاکستان کے بیٹسمین صائم ایوب کے بولنگ ایکشن کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صائم ایوب صرف بیٹنگ ہی نہیں بلکہ بولنگ پر بھی کافی مہارت رکھتے ہیں۔
پاکستانی بیٹسمین نے شاندار انداز میں کھیلتے ہوئے پوانٹس ٹیبل پر 91 پوائنس اسکور کیے۔
ویڈیو کے آخر میں صائم ایوب کچھ لوگوں کے ہمراہ کھانا کھاتے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں۔
اس وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
کچھ صارفین صائم ایوب کی بولنگ میں مہارت کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں تو کچھ اُنہیں میڈیا سے دور رہنے اور اپنے علاج پر توجہ دینے کا مشورہ دے رہے ہیں۔