• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صائم ایوب کیساتھ خاتون مداح کی بدتمیزی، ویڈیو وائرل


ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے والے پاکستان کے بیٹسمین صائم ایوب کی سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

صائم ایوب آج کل اپنے علاج کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں اور اس دوران اُنہوں نے کچھ فنڈ ریزنگ ایونٹس میں بھی شرکت کی ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

ان وائرل ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو میں ایک خاتون مداح صائم ایوب کے ساتھ بدتمیزی سے بات کرتے نظر آ رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون مداح نے صائم ایوب سے ایک تصویر کی فرمائش کی اور اپنے دوست سے کہا کہ ہماری ایک تصویر بناؤ پھر بیٹسمین سے ان کا حال احوال اور پاکستان واپسی کے بارے پوچھنے لگیں۔

صائم ایوب خاتون مداح کے سوالات کو نظر انداز کر کے اپنی گاڑی کی طرف بڑھنے لگے تو خاتون نے انہیں طنز کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے اور صارفین کی جانب سے خاتون مداح کے رویے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔