کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) مصطفیٰ قتل کیس کے گرفتار مرکزی ملزم ارمغان کے گھر سے برآمد اسلحے کی جانچ پڑتال کرے گا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ارمغان کے گھر سے پولیس چھاپے میں برآمد اسلحے کی جانچ پڑتال سے متعلق فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق آرم ٹریفکنگ اینڈ مانیٹرنگ ڈیسک (اے ٹی ایم ڈی) کو برآمد اسلحہ اور گولیاں حوالے کردی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق اے ٹی ایم ڈی اسلحے کی مکمل تفصیل حاصل کرے گا اور اس بات کی تفتیش کرے گا کہ اسلحہ کہاں کہاں استعمال ہوا؟
حکام کے مطابق اے ٹی ایم ڈی تفتیش کے بعد رپورٹ اے وی سی سی کو پیش کرے گا۔