پنجاب کے علاقے پتوکی میں پرانی منڈی کے قریب مین ہول میں گرنے سے معمر خاتون اور نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق 60 سالہ خاتون مین ہول میں گری تو نوجوان اسے بچانے کے لیے مین ہول میں کود گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے دونوں کو تشویشناک حالت میں باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا، جہاں دونوں دوران علاج دم توڑ گئے۔
شہریوں نے واقعہ پر سخت احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔