• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی ایئرپورٹ عارضی معطلی کے بعد پروازوں کے لیے بحال

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دبئی ایئرپورٹ کو عارضی معطلی کے بعد پروازوں کے لیے مکمل بحال کردیا گیا۔

اماراتی ایئرلائن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ شیڈول کے مطابق پروازیں چلانا جاری رکھیں گے۔

اماراتی ایئرلائن کے مطابق علاقے میں تنازعات والے علاقوں سے فاصلے پر پرواز کے راستوں کا استعمال کریں گے۔

واضح رہے کہ قطر میں امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی میزائل حملوں کے بعد متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود خالی ہونا شروع ہوگئی تھیں۔

دبئی اور ابوظبی ایئرپورٹ کی پروازوں کو مختلف ممالک کی جانب منتقل کیا گیا، جبکہ درجن بھر پروازیں متبادل راستوں کی جانب منتقل کردی گئیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید