• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے ملٹری بیس پر حملے کی پیشگی اطلاع دی تھی، ڈونلڈ ٹرمپ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے قطر میں ملٹری بیس پر حملے کی پیشگی اطلاع دی تھی۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے جوہری تنصیبات پر حملے کا بہت ہی کمزور جواب دیا، ایران نے 14 میزائل فائر کیے، 13 تباہ کردیے گئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں اس کی توقع تھی اور اس سے موثر طریقے سے نمٹے، ایک میزائل کو چھوڑ دیا گیا جو غیر دھمکی آمیز سمت میں جارہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حملے میں کسی امریکی کو نقصان نہیں پہنچا، نہ کوئی نقصان ہوا، سب سے اہم بات یہ کہ انہوں نے یہ سب اپنے سسٹم سے حاصل کرلیا۔

ایک اور بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پیشگی نوٹس پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اس سے جانی نقصان کو روکنا ممکن ہوا۔ امید ہے اب مزید نفرت نہیں ہوگی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران اب علاقے میں امن اور ہم آہنگی کی جانب بڑھ سکتا ہے، میں اسرائیل کی بھی ایسے ہی اقدام کے لیےحوصلہ افزائی کرونگا۔

ایک اور بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دنیا کو مبارک ہو، امن کا وقت آگیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید