• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوہیمیا بھی بھائی نکلا بھائی: فاروق ستار


متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں سیاسی رہنما فاروق ستار کراچی میں ہونے والے پاکستانی نژاد امریکی ریپر اور گلوکار بوہیمیا کا کنسرٹ انجوائے کرتے نظر آئے۔

اس دوران انہوں نے کنسرٹ میں موجود ایک منچلے سے بھی بات چیت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں فاروق ستار نے بوہیمیا کے بارے میں کہا کہ ’اب بوہیمیا ہو یا کراچیا، بوہیمیا کراچیا، کراچیا بوہیمیا، بوہیمیا بھی بھائی نکلا بھائی، کراچی والا نکلا‘۔

فاروق ستار کی مذکورہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین سیاسی رہنما کی شخصیت کا نیا پہلو دیکھ کر حیران ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی نژاد امریکی ریپر اور گلوکار بوہیمیا نے حال ہی میں کراچی میں پہلی بار کنسرٹ کے دوران پرفارم کیا تھا۔