• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکار بوہیمیا کا اصلی نام کیا ہے؟ ہنی سنگم سے اختلافات کا انکشاف

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستانی نژاد امریکی ریپر اور گلوکار بوہیمیا نے اپنے اصلی نام سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

بوہیمیا نے گزشتہ شب ’جیو نیوز‘ کے مزاحیہ شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی۔

اس دوران انہوں نے میزبان تابش کے سوالات سمیت ناظرین کے دلچسپ سوالات کے بھی جوابات دیے۔


گلوکار سے تابش ہاشمی نے پوچھا کہ میں آپ کو کس نام سے پکاروں؟ اس پر بوہیمیا نے کہا کہ آپ مجھے راجہ کہہ کر بھی پکار سکتے ہیں، گھر والے میرے مجھے راجہ کہتے ہیں، میرا اصلی نام راجرڈ ڈیوڈ ہے۔

انہوں نے بوہیمیا کے مطلب سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ ’بوہیمیا‘ کا مطلب آزاد ہے۔

کراچی میں پیدا ہونے والے بوہیمیا نے اس دوران بتایا کہ میں 5 سال کی عمر میں اپنے خاندان کے ساتھ پشاور شفٹ ہو گیا تھا۔


گلوکار نے پشاور شہر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہاں والد کا ٹرانفسر ہوا تھا۔

بوہیمیا نے انکشاف کیا کہ میں نے 8 سال کی عمر میں پہلا گانا لکھا تھا۔

گلوکار نے شو کے دوران پہلی بار لکھی گئی شاعری بھی پڑھ کر سنائی۔


بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار بوہیمیا نے شو کے دوران بھارتی نامور گلوکاروں سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ کام کے تجربے پر بھی بات کی۔

گلوکار نے بتایا کہ بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کو ’گرو‘ نام میں نے دیا تھا۔

شو کے دوران بوہیمیا نے ناصرف ہنی سنگھ کے ساتھ ماضی میں ہونے والے تنازع پر بات کی بلکہ بادشاہ سے پہلی ملاقات کا واقعہ بھی سنایا۔


بوہیمیا نے آنجہانی بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے ساتھ گانا ’سیم بیف‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والا دلچسپ قصہ بھی شیئر کیا۔

گلوکار نے انکشاف کیا کہ ’سیم بیف‘ میں سدھو موسے والا نے جو سفید شرٹ پہنی تھی وہ میری تھی جو انہوں نے مجھ سے کہہ کر اتروائی تھی اور اس میں ہی ویڈیو ریکارڈ کروائی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید