کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں واٹر ٹینکر کا خونی کھیل جمعرات کو بھی جاری رہا ،بفر زون میں اناڑی واٹر ٹینکر ڈرائیور نے کم عمر بچہ کو کچل دیا جس سے بچہ موقع پر ہلاک ہوگیا،تفصیلات کے مطابق تیموریہ تھانہ کی حدود بفرزون کے بی آر سوسائٹی ناصربروہی گوٹھ کے قریب واٹر ٹینکر نمبر TKD-840نے 8سالہ صائم ولد عبدالرحمٰن کو کچل دیا جس سے اسکی موت واقع ہوگئی ،وقعے کی اطلا ع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر متوفی بچہ کی لاش کو اسپتال منتقل کیا،ایس ایچ او تھانہ تیموریہ ثاقب نے بتایا ہےکہ حادثہ کا ذمہ دار واٹر ٹینکر علاقے میںپانی لیکر آیا تھا اس دوران واٹر ٹینکر پیچھے کی طرف آتے ہوئے بچہ ٹائر کے نیچے آگیا جس سے اسکی موت واقع ہوئی، پولیس نے حادثہ کے ذمہ دار ٹینکر ڈرائیور سراج کو ٹینکر سمیت گرفتار کرلیا۔