کراچی ( اسٹاف رپورٹر) محمود آباد کشمیر کالونی گلی نمبر 1بابر چوک کے قریب گھر سے 30سالہ رخسانہ زوجہ حنیف کی لاش ملی، پولیس کے مطابق متوفیہ کی تین روز قبل ہی دوسری شادی ہوئی تھی، اس کے پہلے شوہر کا انتقال ہو گیا تھا، انہوں نے بتایا کہ ولیمے کے اگلے روز متوفیہ کو دل کا دورہ پڑا جس سے اسکی موت واقع ہوئی، متوفیہ کے شوہر اور بھائی کے مطابق خاتون کو دل کا دورہ پڑا، خاتون کا پوسٹ مارٹم کروا لیا گیا ، لیڈی ایم ایل او نے بتایا ہے کہ اس کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشان نہیں ہیں،انہوں نے بتایا کہ متوفیہ اور اسکا شوہر آپس میں رشتہ دار ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید