معروف اداکارہ کبریٰ خان کے لیے قریبی دوست گوہر رشید سے شادی اور جاری تقریبات کے حوالے سے یقین کرنا مشکل ہو گیا۔
اداکارہ نے اس بات کے اظہار کے لیے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی مایوں کی تقریب کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اس نوبیاہتا جوڑی کو قہقہوں میں ڈوبے خوشی سے سرشار دیکھا جا سکتا ہے۔
کبریٰ خان نے اپنی اس پوسٹ کو خوبصورت کیپشن دیا ہے۔
اداکارہ نے لکھا ہے کہ مجھے اب بھی یقین نہیں آ رہا کہ یہ ساری خوشیاں ہماری ہیں۔
اداکارہ نے کیپشن کے بعد اپنی ان خوشیوں کو نظر لگنے کے خوف کا بھی اظہار کیا ہے۔
کبریٰ خان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو اس جوڑی کے مداحوں و نیٹیزنز کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کے مکہ مکرمہ میں نکاح کے بعد پاکستان میں شادی سے متعلق دیگر تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔