• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے پپّا کی مرسڈیز ابھی بھی بابر اعظم کی پرفارمنس کی منتظر ہے: مداح


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی مداح نبیہہ کا کہنا ہے کہ میرے پپّا کی مرسڈیز ابھی بھی بابر اعظم کی سنچری کا انتظار کر رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم بھارت کے خلاف سنچری اسکور کریں، چیمپئنز ٹرافی لائیں اور پپّا کی مرسڈیز کو اپنا بنا کر گھر لے جائیں۔

گزشتہ برس قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو سنچری اسکور کرنے پر اپنے پپّا کی مرسڈیز دینے کا اعلان کرنے والی مداح نبیہہ کی نئی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میرے پپّا کی مرسڈیز بابر اعظم کی سنچری کی منتظر ہے۔

مداح کا کہنا ہے کہ آج کل بابر اعظم کی پرفارمنس اچھی نہیں چل رہی لیکن ہم کبھی امید نہیں ہاریں گے، براۂ مہربانی ہماری امیدوں کو ضائع نہیں ہونے دیں۔ بابر اعظم بہت ہوگیا اس بار پرفارمنس کر کے دکھائیں۔

مداح نے اپنے مخصوص انداز میں شعر بھی پڑھا اور کہا کہ کوہلی اور شرما ہونگے بڑے اسٹار لیکن بابر اعظم کے سامنے ہیں سب بیکار۔