• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ویزا کیلئے ماں بیٹی کی فیس اور اپائنٹمنٹ کی جعلسازی کا ملزم گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے امریکی قونصلیٹ کی ویزا فیس اور اپائنٹمنٹ کی جعلسازی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق کراچی کی رہائشی لڑکی اور ان کی والدہ نے امریکا کے ویزا کےلیے العمران ٹریولز  کے توسط سے درخواست دی تھی۔

انہیں انٹرویوز 25 ستمبر 2024 کو مقرر ہونے کا بتایا گیا اور بینک میں فیس کی ادائیگی کے الگ الگ واؤچر دیے۔

ماں بیٹی انٹرویو کیلئے امریکی قونصل خانے پہنچیں تو پتہ چلا کہ ان کا اپائنٹمنٹ نہیں تھا اور مزید پتہ چلا کہ فیس ادا ہی نہیں ہوئی تھی جبکہ فیس ادائیگی کے دونوں ووچرز جعلسازی سے بنائے گئے تھے۔

امریکی قونصلیٹ کی شکایت پر ایف آئی اے نے دفعہ 420، 468، 471، 109 کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

قومی خبریں سے مزید