• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ سندھ کا رمضان میں مصنوعی مہنگائی پر سخت کارروائی کرنے کا حکم

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حکم دیا ہے کہ ماہِ صیام میں مصنوعی مہنگائی پر سخت کارروائی کی جائے۔

ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 30 نکات پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے ہوئے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے وزراء کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں تیزی لائی جائے، جن اسکیموں پر کام سست روی کا شکار ہے، وہاں پیش رفت کو تیز کیا جائے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے رمضان المبارک میں انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ماہِ صیام میں ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، عوام کو سہولتو ں کی فراہمی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں، بازاروں میں معیاری اشیاء کی وافر اور سستی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ رمضان میں پانی اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، ٹریفک مینجمنٹ کو مؤثر بنایا جائے تاکہ عوام کو مشکلات نہ ہوں۔

قومی خبریں سے مزید