• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کا کورنگی صنعتی ایریا میں لوٹ مار کا نوٹس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ نے کورنگی صنعتی ایریا میں لوٹ مار کی وارداتوں کی رپورٹ کا نوٹس لے کیا ہےترجمان وزیر اعلی ہاوس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کورنگی میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے دکان دار کی ہلاکت پر ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہےوزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ تمام اضلاع کے ایس ایس پیز اپنے علاقوں میں امن و امان یقینی بنا ئیں وزیر اعلیٰ سندھ نےکراچی پولیس اور رینجرز کو قانون شکنوں اور مجرموں کے خلاف کریک ڈائون کی ہدایت کردی اور کہا کہ شہر میں ہر صورت امن و امان بحال رہنا چاہیےتاکہ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہووزیر اعلی سندھ نے شہر میں ضلعی اور ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی کو بھی یقینی بنائے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں سڑکوں پر تجاوزات ہیں اُن کو ہٹایا جائے۔

ملک بھر سے سے مزید