• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کی فوجی امداد معطل کرنا سب سے بڑا اقدام ہوگا، روس

روسی صدر کے پریس سیکریٹری و ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف(فائل فوٹو)۔
روسی صدر کے پریس سیکریٹری و ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف(فائل فوٹو)۔

روسی صدارتی محل کریملن کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے یوکرین کی فوجی امداد معطل کرنا قیام امن کیلئے سب سے بڑا اقدام ہوگا۔

روس نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام کی تفصیلات روس کو واضح کرنے کی ضرورت ہے۔

کریملن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کو تعلقات معمول پر لانے کیلئے روس پر عائد پابندیاں ختم کرنا ہوں گی۔

ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکومت روس کو ممکنہ طور پر پابندیوں میں نرمی دینے کے منصوبے پر غور کر رہی ہے، تاہم روس کا مؤقف ہے کہ یہ پابندیاں غیر قانونی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید