• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسیان ریجنل فورم میں بھی بھارت کو زبردست سفارتی ہزیمت کا سامنا

اسلام آباد(فاروق اقدس) شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس کے بعد اب آسیان ریجنل فورم میں بھی بھارت کو زبردست سفارتی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ عمران احمد صدیقی نے بھارتی وفد کو ناک آئوٹ کر دیا۔

آسیان ریجنل فورم کے حالیہ اجلاس میں بھی بھارتی وفد کو اس وقت مکمل پسپائی اور شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب پاکستان کے خلاف اس کے متروک اور گھسے پٹے الزامات کے جواب میں پاکستان کے نمائندے ایڈیشنل سیکریٹری وزارت خارجہ عمران احمد صدیقی نے برجستگی کے ساتھ انتہائی مؤثر انداز میں بھارتی وفد کے نمائندوں کو مدلل جواب دے کر بھارتی پروپیگنڈے کو قطعی طور پر غیر موثر کر دیا۔

انہوں نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے کشمیر کو اٹوٹ انگ قرار دینے کا ڈھونگ ختم ہوا یہ خود بھارت کے بیانئے کی نفی اور اس کی پیش کردہ کہانی آدھے سچ اور فلمی مظلومیت پر مبنی ہے، بھارت کو واٹر ٹریٹی کو ختم کرنے کی دھمکی کھلی غنڈہ گردی ہے۔

سیکریٹری وزارت خارجہ عمران احمد صدیقی نے کہا کہ بھارت خود دہشت گردی کی سرپرستی کرتا رہا ہے، جس کا زندہ ثبوت کلبھوشن یادیو ہے ایک بھارتی نیوی افسر جو پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث پایا گیا۔

اہم خبریں سے مزید