سندھ میں تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کی تقرری کے طریقہ کار کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
عدالت عالیہ نے چیف سیکریٹری سمیت چیئرمن بورڈز اینڈ یونیورسٹیز اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔
عدالت عالیہ نے فریقین سے 7 مارچ تک جواب طلب کرلیا ہے۔ عدالت عالیہ نے کہا جواب نہیں آیا تو غیرحاضری میں درخواست پر فیصلہ سنایا جائے گا۔
درخواست گزار الطاف میمن نے بورڈز چیئرمین کے طریقہ کار کو چیلنج کیا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا بورڈز چیئرمین کی تقرری سرچ کمیٹی کے ذریعے نہیں ہوسکتی، 2022 کے قانون کےمطابق سرچ کمیٹی صرف یونیورسٹی وائس چانسلرز کی تقرری کیلئے بنائی جاسکتی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سندھ میں تعلیمی بورڈز کی تقرری کا عمل فوری طور پر روکا جائے۔